Salaam-E-Mohabbat

سلامِ محبت بڑا خوبصورت، بڑا دلربا ہے

جبھی تو، میری جاں، مچلتا ہوا دل
تمھیں کہہ رہا ہے، "سلام"
سلام، سلامِ محبت

یہ کیا بے رخی ہے، اجی، کچھ تو بولو
کہیں یہ خموشی صدا بن نہ جائے
میری جاں، تمھاری یہی بے نیازی
بالآخر پیامِ وفا بن نہ جائے

اِس انکار میں بھی تمھاری رضا ہے

جبھی تو، میری جاں، مچلتا ہوا دل
تمھیں کہہ رہا ہے، "سلام"
اجی، سلامِ محبت

ذرا اپنی پلکوں کے پیچھے تو جھانکو
امنگوں کا شعلہ بھڑکنے لگا ہے
وہ دل جس کو پتھر بنایا ہے تُو نے
وہ پتھر بھی اب تو دھڑکنے لگا ہے

یہ الفت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

جبھی تو، میری جاں، مچلتا ہوا دل
تمھیں کہہ رہا ہے، "سلام"
سلام، سلامِ محبت

خلش پیار کی تم چھپاؤ گے کیسے
محبت ہوئی ہے تو اقرار کر لو
اگر ہم نہیں ہیں وفاؤں کے قابل
جسے چاہتے ہو اُسے پیار کر لو

ابھی تک جہاں میں یہی کچھ ہوا ہے

جبھی تو، میری جاں، مچلتا ہوا دل
تمھیں کہہ رہا ہے، "سلام"
سلام، اجی، سلامِ محبت



Credits
Writer(s): Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link