Qurbaton Mein Bhi

قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے
قربتوں میں بھی...

اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے، لٹ بھی چکے
اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے، لٹ بھی چکے

اور محبت وہی انداز پرانے مانگے
اور محبت وہی انداز پرانے مانگے
قربتوں میں بھی...

ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے

خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
قربتوں میں بھی...

میں وہ محروم کہ جیسے کوئی ویرانہ ہو
میں وہ محروم کہ جیسے کوئی ویرانہ ہو

تُو وہ خوش فہم، خرابوں سے خزابے مانگے
تُو وہ خوش فہم، خرابوں سے خزابے مانگے
قربتوں میں بھی...

یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے

اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
قربتوں میں بھی...

زندگی ہم تِرے داغوں سے رہے شرمندہ
زندگی ہم تِرے داغوں سے رہے شرمندہ

اور تُو ہے کہ سدا آئینہ خانے مانگے
اور تُو ہے کہ سدا آئینہ خانے مانگے
قربتوں میں بھی...

دل کسی حال میں قانع ہی نہیں، جانِ فرازؔ
دل کسی حال میں قانع ہی نہیں، جانِ فرازؔ

مل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگے
مل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگے
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے
قربتوں میں...



Credits
Writer(s): Ahmed Faraz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link