Le Urra Phir Koi

لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
ساقیا، ساقیا...
ساقیا، ساقیا، سنبھال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا...

رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے
رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے
رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے

ورنہ اتنا نہیں ملال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا...

اختلافِ جہاں کا رنج نہ تھا
اختلافِ جہاں کا رنج نہ تھا
اختلافِ جہاں کا رنج نہ تھا

دے گئے مات ہم خیال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا...

خلوتی ہیں تِرے جمال کے ہم
خلوتی ہیں تِرے جمال کے ہم
خلوتی ہیں تِرے جمال کے ہم

آئینے کی طرح سنبھال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا...

ہم تِرے دوست ہیں، فرازؔ، مگر
ہم تِرے دوست ہیں، فرازؔ، مگر
ہم تِرے دوست ہیں، فرازؔ، مگر

اب نہ اور الجھنوں میں ڈال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
ساقیا، ساقیا...
ساقیا، ساقیا، سنبھال ہمیں
لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
لے اڑا...



Credits
Writer(s): Ahmed Faraz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link