Zara Tum Hi Socho Bichhar Ke Yeh Milna

ذرا تم ہی سوچو، بچھڑ کے یہ ملنا
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ملے ہو مگر اجنبی بن رہے ہو
قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ذرا تم ہی سوچو...

یہ کس جرم کی تم سزا دے رہے ہو؟
خدا کے لیے ہم کو اِتنا بتا دو

محبت بھرے دل کو یوں توڑ دینا
محبت بھرے دل کو یوں توڑ دینا
عداوت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

ذرا تم ہی سوچو، بچھڑ کے یہ ملنا
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ملے ہو مگر اجنبی بن رہے ہو
قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ذرا تم ہی سوچو...

ہے کتنی انوکھی یہ مشکل ہماری
تمھیں پا کے بھی ہے ووہی بے قراری

یہ نغمے کی صورت میں لب پہ ہمارے
یہ نغمے کی صورت میں لب پہ ہمارے
شکایت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

ذرا تم ہی سوچو، بچھڑ کے یہ ملنا
محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ملے ہو مگر اجنبی بن رہے ہو
قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ذرا تم ہی سوچو
ذرا تم ہی سوچو
ذرا تم ہی سوچو
ذرا تم ہی سو-



Credits
Writer(s): Sohail Rana, Fayaz Hashmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link