Palkon Ke Sitaron

پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے
پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے
اک یاد کا سایہ ہے، اک خواب کہانی ہے
پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے

ہونٹوں کے سرابوں میں
عارض کے گلابوں میں
مہندی لگے ہاتھوں میں
ساون بھری باتوں میں

ہونٹوں کے سرابوں میں
عارض کے گلابوں میں
مہندی لگے ہاتھوں میں
ساون بھری باتوں میں

ہے رنگ محبت کا جو تیری نشانی ہے

پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے

جوبن پہ ہو جب ساون
سپنوں کے کھلے چلمن
جب بول اٹھے جھانجھن
مجھ سے یہ کہے درپن

جوبن پہ ہو جب ساون
سپنوں کے کھلے چلمن
جب بول اٹھے جھانجھن
مجھ سے یہ کہے درپن

جو عکس ہے تیرا ہے اور تُو مِرا ثانی ہے

پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے
اک یاد کا سایہ ہے، اک خواب کہانی ہے
پلکوں کے ستاروں میں اک شام سہانی ہے



Credits
Writer(s): Mujahid Hussain, Ayub Khawar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link