Ulfat Ki Nai Manzil Ko

الفت کی نئی منزل کو چلا
تُو بانہیں ڈال کے بانہوں میں
دل توڑنے والے، دیکھ کے چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
الفت کی نئی منزل کو چلا

کیا کیا نہ جفائیں دل پہ سہیں
پر تم سے کوئی شکوہ نہ کیا
پر تم سے کوئی شکوہ نہ کیا

اِس جرم کو بھی شامل کر لو
میرے معصوم گناہوں میں
دل توڑنے والے، دیکھ کے چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
الفت کی نئی منزل کو چلا

جب چاندنی راتوں میں تُو نے
خود ہم سے کیا اقرارِ وفا
خود ہم سے کیا اقرارٍ وفا

پھر آج ہیں کیوں ہم بیگانے
تیری بے رحم نگاہوں میں
دل توڑنے والے، دیکھ کے چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
الفت کی نئی منزل کو چلا

ہم بھی ہیں وہی، تم بھی ہو وہی
یہ اپنی اپنی قسمت ہے
یہ اپنی اپنی قسمت ہے

تم کھیل رہے ہو خوشیوں سے
ہم ڈوب گئے ہیں آہوں میں
دل توڑنے والے، دیکھ کے چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
الفت کی نئی منزل کو چلا



Credits
Writer(s): Iqbal Bano
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link