Sur Sangeet Ki

سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی

اپنے دل کے ارمانوں کا
رنگ سجاؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی

سُر سنگیت ہے جیون میرا
میں دھرتی، یہ ساون میرا
سُر سنگیت ہے جیون میرا
میں دھرتی، یہ ساون میرا

اپنے رسیلے گیتوں کا میں
رس برساؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی

آج تلک جو کچھ پایا ہے
یہ فن میرا سرمایہ ہے
آج تلک جو کچھ پایا ہے
یہ فن میرا سرمایہ ہے

جب تک دم ہے، آوازوں کے
پھول کھلاؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی

میں کیا، میری ہستی کیا ہے
سب میرے پیاروں کی دعا ہے
میں کیا، میری ہستی کیا ہے
سب میرے پیاروں کی دعا ہے

میں اپنے پیاروں کی خاطر
سُر بکھراؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی

اپنے دل کے ارمانوں کا
رنگ سجاؤں گلی گلی، گلی گلی
سُر سنگیت کی جوگن بن کے
گیت میں گاؤں گلی گلی، گلی گلی
گلی گلی، گلی گلی، گلی گلی، گلی گلی



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Abdullah Master
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link