Hamari Hi Mohabbat

چنے تھے دو ہی تنکے، کیا رے، صیاد، کر ڈالا
بہار آنے کو تھی، کیوں آشیاں برباد کر ڈالا

ہماری ہی محبت نے ہمیں برباد کر ڈالا
گلا کس کا کریں، کس نے ہمیں ناشاد کر ڈالا
ہماری ہی محبت نے ہمیں...

چلو اچھا ہوا، نادان، کتنی الجھنیں ہوتیں
کتنی الجھنیں ہوتیں

تمھارے غم نے ہر غم سے ہمیں آزاد کر ڈالا
گلا کس کا کریں، کس نے ہمیں ناشاد کر ڈالا
ہماری ہی محبت نے ہمیں...

غمِ فرقت کی لذت پر نچھاور زندگی میری
نچھاور زندگی میری

جہاں کے رنج و غم، دکھ درد سے آباد کر ڈالا
گلا کس کا کریں، کس نے ہمیں ناشاد کر ڈالا
ہماری ہی محبت نے ہمیں...

لٹا کر ہر خوشی جس نے تمھارے غم کو غم سمجھا
تمھارے غم کو غم سمجھا

اُسے تُو نے ہزاروں رنج دے کر شاد کر ڈالا
گلا کس کا کریں، کس نے ہمیں ناشاد کر ڈالا
ہماری ہی محبت نے ہمیں...



Credits
Writer(s): Manzoor Hussain, Adib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link