Aaya Sawan Aaya

آیا، ساون آیا
پروا کی شہنائی بجاتا
بوندوں کے گھنگھرو چھنکاتا آ

آیا، ساون آیا
پروا کی شہنائی بجاتا
بوندوں کے گھنگھرو چھنکاتا آ

آیا، ساون آیا، ساون آیا

بدرا ڈولے، کوئل بولے
بدرا ڈولے، کوئل بولے
مہکا ہر آنگن ہے
لوگ مگن ہیں کام میں اپنے
سپنوں سا جیون ہے

رنگوں کی گاگر چھلکاتا آ

آیا، ساون آیا، ساون آیا

گیت ہوا کے ہونٹوں پر ہیں
گیت ہوا کے ہونٹوں پر ہیں
پھول کھلے جھولوں میں
سونا بن کے جیسے سرسوں
پھول رہی کھیتوں میں

گھر آنگن موتی برساتا آ

آیا، ساون آیا
پروا کی شہنائی بجاتا
بوندوں کے گھنگھرو چھنکاتا آ

آیا، ساون آیا
پروا کی شہنائی بجاتا
بوندوں کے گھنگھرو چھنکاتا آ

آیا، ساون آیا، ساون آیا



Credits
Writer(s): Arshad Mahmud, Hassan Akhbar Kamal
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link