Kya Kahoon Main Ne Kaha

کیا کہوں میں کیا ملا ہے...
کیا کہوں میں کیا ملا ہے دامن پکڑ کے تیرا
تاریک زندگی میں ہوا ہے پیار کا سویرا
کیا کہوں میں کیا ملا ہے...

میرے دل کے گلستاں میں کھلی زندگی کی کلیاں
ویراں تھا ہر نظارا، سونی پڑی تھی گلیاں

اک تیری نظر سے سجنا چھٹنے لگا ہے اندھیرا
تاریک زندگی میں ہوا ہے پیار کا سویرا
کیا کہوں میں کیا ملا ہے...

تیری مسکراہٹوں سے زندگی ملی ہے
تیری دل لگی سے جیسے بندگی ملی ہے

تیری زلف خم بہ خم سے سایہ ملا ہے گھنیرا
تاریک زندگی میں ہوا ہے پیار کا سویرا
کیا کہوں میں کیا ملا ہے...

میرے آنسوؤں کو تو نے بخشا ہے وہ تبسم
جس نے عطا کیا ہے میرے گیت کو ترنم

میرے دل میں آ کے تو نے یوں کر لیا ہے بسیرا
تاریک زندگی میں ہوا ہے پیار کا سویرا

کیا کہوں میں کیا ملا ہے...



Credits
Writer(s): Nawaz Danish, Amjad Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link