Unhen Jee Se Main Kaise

اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی
مِرے جی کو جو آ کے لبھا ہی گئے
اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی
مِرے جی کو جو آ کے لبھا ہی گئے
مِرے من میں وہ پریم بسا ہی گئے
مجھے پریت کا روگ لگا ہی گئے
اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی

کیے میں نے ہزار ہزار جتن
کہ بچا رہے پریت کی آگ سے من
کیے میں نے ہزار ہزار جتن
کہ بچا رہے پریت کی آگ سے من

مِرے من میں ابھار کے اپنی لگن
وہ لگاو کی آگ لگا ہی گئے
مِرے من میں ابھار کے اپنی لگن
وہ لگاو کی آگ لگا ہی گئے
اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی

سکھی، کوئلیں ساونی گائیں گی پھر
نئی کلیاں بھی چھاونی چھائیں گی پھر
سکھی، کوئلیں ساونی گائیں گی پھر
نئی کلیاں بھی چھاونی چھائیں گی پھر

مِرے چین کی راتیں نہ آئیں گی پھر
جنھیں نین کے نیر مٹا ہی گئے
مِرے چین کی راتیں نہ آئیں گی پھر
جنھیں نین کے نیر مٹا ہی گئے
اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی

مِرے جی میں تھی، بات چھپائے رکھوں
سکھی، چاہ کو من میں دبائے رکھوں
مِرے جی میں تھی، بات چھپائے رکھوں
سکھی، چاہ کو من میں دبائے رکھوں

اُنھیں دیکھ کہ آنسو جو آ ہی گئے
مِری چاہ کا بھید وہ پا ہی گئے
اُنھیں دیکھ کہ آنسو جو آ ہی گئے
مِری چاہ کا بھید وہ پا ہی گئے

اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی
مِرے جی کو جو آ کے لبھا ہی گئے
مِرے من میں وہ پریم بسا ہی گئے
مجھے پریت کا روگ لگا ہی گئے
اُنھیں جی سے میں کیسے بھلاؤں، سکھی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Akhtar Shirani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link