Jis Ne Kiye They

جس نے کیے تھے چوری-چوری کل ہم سے پیمان بہت

آج نہ جانے کیوں ملتا ہے...؟
آج نہ جانے کیوں ملتا ہے وہ بن کے انجان بہت؟

جس نگری میں روپ کی برکھا، رنگ کی چھایا رہتی تھی

آج جو دیکھا اس نگری کو...
آج جو دیکھا اس نگری کو، ہم کو لگی سنسان بہت
جس نے کیے تھے چوری-چوری کل ہم سے پیمان بہت

کون نہ جانے دستک دے اس دل کے دروازے پر
کون نہ جانے دستک دے اس دل کے دروازے پر
کس کا لے کر نام پکاروں...؟
کس کا لے کر نام پکاروں، آتے ہیں مہمان بہت؟
جس نے کیے تھے چوری-چوری کل ہم سے پیمان بہت

اس کی یاد کے نشتر دل میں، اس کی خوشبو سانسوں میں

ساتھ لیے پھرتا ہوں اپنے...
ساتھ لیے پھرتا ہوں اپنے راحت کے سامان بہت

جس نے کیے تھے چوری-چوری کل ہم سے پیمان بہت
آج نہ جانے کیوں ملتا ہے...؟
آج نہ جانے کیوں ملتا ہے وہ بن کے انجان بہت؟
جس نے کیے تھے چوری-چوری کل ہم سے پیمان بہت

Credits
Writer(s): Kaleem Usmani, Amjad Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link