Mohabbat Zindagi Hai

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمھی ہو بندگی میری، تمھی میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے...

تمھارے پیار نے دل میں امنگوں کو جگایا ہے
تمھارے پیار نے دل میں امنگوں کو جگایا ہے
تمھاری مسکراہٹ نے مجھے جینا سکھایا ہے

نہ ہو تقدیر پہ کیوں ناز جب اِتنی عنایت ہو
تمھی ہو بندگی میری، تمھی میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے...

نہیں اب کوئی بھی ارماں مِرے دل میں تمھیں پا کر
نہیں اب کوئی بھی ارماں مِرے دل میں تمھیں پا کر
میں یہ اقرار کرتی ہوں، محبت کی قسم کھا کر

کہ میرے واسطے تم ہی زمانے بھر کی دولت ہو
تمھی ہو بندگی میری، تمھی میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے...

تمھارے پیار کی خوشبو رچی ہے میری سانسوں میں
تمھارے پیار کی خوشبو رچی ہے میری سانسوں میں
تمھاری آرزو اب تک سجی ہے میری آنکھوں میں

ہمیشہ کی طرح، تم آج بھی اِس دل کی راحت ہو
تمھی ہو بندگی میری، تمھی میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمھی ہو بندگی میری، تمھی میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, M. Ashraf, M. Arshad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link