Duniya Kab Chup Rehti Hai

دنیا کب چپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے

مت کر دنیا کی بات، سجن
کہیں بیت نہ جائے رات، سجن

دنیا کب چپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے

یہ رات بڑی متوالی ہے
اِس رات کو اپنا میت بنا
میں زلفوں کو بکھراتی ہوں
تُو سانسوں کو سنگیت بنا

آ جھوم لے میرے ساتھ، سجن
کہیں بیت نہ جائے رات، سجن

دنیا کب چپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے

تیرے ہی لیے ہے پریت میری
سب گیت میرے ہیں تیرے لیے
ہونٹوں پہ سجا کے دل کی صدا
لائی ہوں، پیا، میں تیرے لیے

آ تھام لے میرا ہاتھ، سجن
کہیں بیت نہ جائے رات، سجن

دنیا کب چپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link