Jo Dekhe Hain Hum Ne Adhure

جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے

جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے
جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے
بہت ہی حسیں ان کی تعبیر ہوگی

ان آنکھوں میں ہر دم تیرا پیار ہوگا
ان آنکھوں میں ہر دم تیرا پیار ہوگا
میرے دل میں تیری ہی تصویر ہوگی
جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے

وفا کے پھولوں سے ہم سجائیں گے گھر اپنا
نظارے دیکھ کے ہم کو جھکائیں گے سر اپنا
وفا کے پھولوں سے ہم سجائیں گے گھر اپنا
نظارے دیکھ کے ہم کو جھکائیں گے سر اپنا

محبت جھومے گی، لبوں کو چومے گی
جب تک دم ہے ان راہوں میں ساتھ چلیں گے ہم

جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے

تیرے چہرے پہ ہوگا حیا کا رنگیں آنچل
تیری آنکھوں میں ہوگا میری چاہت کا کاجل
تیرے چہرے پہ ہوگا حیا کا رنگیں آنچل
تیری آنکھوں میں ہوگا میری چاہت کا کاجل

مٹے گی تنہائی، بجے گی شہنائی
دل سے ہمارے مٹ جائے گا دنیا کا ہر غم

جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے

کبھی ہم پیار کریں گے، کبھی ہو جائے گی ان بن
نہیں ٹوٹے گا لیکن یہ اپنے پیار کا بندھن
کبھی ہم پیار کریں گے، کبھی ہو جائے گی ان بن
نہیں ٹوٹے گا لیکن یہ اپنے پیار کا بندھن

ہر اک دکھ بانٹیں گے، یوں جیون کاٹیں گے
چاہے کوئی بھی موسم ہو پیار نہ ہوگا کم

جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے
بہت ہی حسیں ان کی تعبیر ہوگی

ان آنکھوں میں ہر دم تیرا پیار ہوگا
ان آنکھوں میں ہر دم تیرا پیار ہوگا
میرے دل میں تیری ہی تصویر ہوگی
جو دیکھے ہیں ہم نے ادھورے سے سپنے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link