Hum Na Nikhat Hain

ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں
آگ کی طرح جدھر جاویں دہکتے جاویں

جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے
جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے
ہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں

غیر کو بار ہو گھر میں ترے سبحان اللہ
غیر کو بار ہو گھر میں ترے سبحان اللہ
اور ہم دور کھڑے در ترا تکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں

وقت اب وہ ہے کہ بے وجہ خفا ہو کے حسنؔ
وقت اب وہ ہے کہ بے وجہ خفا ہو کے حسنؔ
یار جاوے تو خرد ہوش کھسکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں
آگ کی طرح جدھر جاویں دہکتے جاویں
ہم نہ، ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں

Credits
Writer(s): Ust. Nazar Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link