Kabhi Tum Bhi Hum Se

کبھی تم بھی ہم سے تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی تم کو ہم سے بھی پیار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کرو یاد خواب سا وہ ساماں میرے پاس بیٹھے تھے تم یہاں
کرو یاد خواب سا وہ ساماں میرے پاس بیٹھے تھے تم یہاں
لیا ہاتھ میرا جو ہاتھ میں گئیں ٹوٹ کانچ کی چوڑیاں
تو گلے سے مجھ کو لگا لیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہ ملن کی رات جو کٹ گئی وہ خوشی جو آ کے پلٹ گئی
وہ ملن کی رات جو کٹ گئی وہ خوشی جو آ کے پلٹ گئی
کبھی تم نے پیار سے چھو لیا کبھی لاج سے میں سمٹ گئی
مجھے یاد ہے وہ ذرہ ذرہ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کبھی تم بھی ہم سے تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی تم کو ہم سے بھی پیار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Khawaja Khurshid Anwar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link