Bijlee Bhari Hai Mere Ang Ang Mein

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا

جادو ہے ایسا...
جادو ہے ایسا میری نظروں میں
پتھر کا دل بھی پگھل جائے گا

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا

نہ دل بیچوں، نہ میں پیار بیچوں
گلیوں میں پائل کی جھنکار بیچوں
گلیوں میں پائل کی جھنکار بیچوں

جب میں کنگنا چھنکاؤں
ہر اک دل کو تڑپاؤں
جب میں کنگنا چھنکاؤں
ہر اک دل کو تڑپاؤں

جب مسکرا کے...
جب مسکرا کے، بابو، دیکھوں گی تجھے
دل تیرا ہاتھوں سے نکل جائے گا

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا

جس کو نظر کا نشانہ بناؤں
پل بھر میں اُس کو دیوانہ بناؤں
پل بھر میں اُس کو دیوانہ بناؤں

چال میری متوالی ہے
صورت بھولی بھالی ہے
چال میری متوالی ہے
صورت بھولی بھالی ہے

اپنا بناؤں گی...
اپنا بناؤں گی میں مِیت اُسے
جو میرے رنگ میں ڈھل جائے گا

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا

جادو ہے ایسا...
جادو ہے ایسا میری نظروں میں
پتھر کا دل بھی پگھل جائے گا

بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں
جو مجھ کو چھو لے گا وہ جل جائے گا



Credits
Writer(s): Nahid Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link