Hui Hai Sham

ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تُو
ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تُو
کہاں گیا ہے، مِرے شہر کے مسافر، تُو
ہوئی ہے شام...

میں جانتا ہوں کہ دنیا تجھے بدل دے گی
میں جانتا ہوں کہ دنیا تجھے بدل دے گی

میں مانتا ہوں کہ ایسا نہیں بظاہر تُو
میں مانتا ہوں کہ ایسا نہیں بظاہر تُو
ہوئی ہے شام...

کبھی تو آ وہی شمعیں، وہی ستارے لیے
کبھی تو آ وہی شمعیں، وہی ستارے لیے

کبھی تو دیکھ شب و روز کے مناظر تُو
کبھی تو دیکھ شب و روز کے مناظر تُو
ہوئی ہے شام...

ہنسی خوشی سے بچھڑ جا اگر بچھڑنا ہے
ہنسی خوشی سے بچھڑ جا اگر بچھڑنا ہے

یہ ہر مقام پہ کیا سوچتا ہے آخر تُو؟
یہ ہر مقام پہ کیا سوچتا ہے آخر تُو؟
ہوئی ہے شام...

فضا اداس ہے، رت مضمحل ہے، میں چپ ہوں
فضا اداس ہے، رت مضمحل ہے، میں چپ ہوں

جو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تُو
جو ہو سکے تو چلا آ کسی کی خاطر تُو
ہوئی ہے شام...

فرازؔ، تُو نے اِسے مشکلوں میں ڈال دیا
فرازؔ، تُو نے اِسے مشکلوں میں ڈال دیا

زمانہ صاحبِ زر، اور صرف شاعر تُو
زمانہ صاحبِ زر، اور صرف شاعر تُو
ہوئی ہے شام تو آنکھوں میں بس گیا پھر تُو
کہاں گیا ہے، مِرے شہر کے مسافر، تُو
ہوئی ہے شام...



Credits
Writer(s): Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link