Yeh Ehl-E-Dil Ke Jo

یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے
کوئی ملال، کوئی غم ضرور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے

جو بار بار یہ دل نا صبور ہوتا ہے
جو بار بار یہ دل نا صبور ہوتا ہے

کوئی اُدھر سے اشارہ ضرور ہوتا ہے
کوئی اُدھر سے اشارہ ضرور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے

تمام عمر کا صبر و قرار اُس پہ نثار
تمام عمر کا صبر و قرار اُس پہ نثار

وہ اضطراب جو تیرے حضور ہوتا ہے
وہ اضطراب جو تیرے حضور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے

بڑھے بھی ہاتھ تو پہنچے تِرے ہی دامن تک
بڑھے بھی ہاتھ تو پہنچے تِرے ہی دامن تک

جنونِ عشق بڑا با شعور ہوتا ہے
جنونِ عشق بڑا با شعور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے

شمیمؔ، خونِ تمنا کے بعد بھی اکثر

شمیمؔ، خونِ تمنا کے بعد بھی اکثر

اک اضطراب کا عالم ضرور ہوتا ہے
اک اضطراب کا عالم ضرور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے
کوئی ملال، کوئی غم ضرور ہوتا ہے
یہ اہلِ دل کے جو چہرے پہ نور ہوتا ہے



Credits
Writer(s): Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link