Awwal Shab Mein Voh Bazm

اوّل شب وہ بزم کی رونق
اوّل شب وہ بزم کی رونق
شمع بھی تھی، پروانہ بھی

اوّل شب وہ بزم کی رونق
شمع بھی تھی، پروانہ بھی
رات کے آخر ہوتے ہوتے
رات کے آخر ہوتے ہوتے
ختم تھا یہ افسانہ بھی
اوّل شب وہ...

حسن اور عشق کی لاگ میں اکثر
چھیڑ اُدھر سے ہوتی ہے
حسن اور عشق کی لاگ میں اکثر
چھیڑ اُدھر سے ہوتی ہے

شمع کا شعلہ جب لہرایا
اڑ کے چلا پروانہ بھی
شمع کا شعلہ جب لہرایا
شمع کا شعلہ جب لہرایا
اڑ کے چلا پروانہ بھی
اوّل شب وہ...

ایک لگی کے دو ہیں اثر اور
دونوں حسبِ مراتب ہیں
ایک لگی کے دو ہیں اثر اور
دونوں حسبِ مراتب ہیں

لَو جو لگائے شمع کھڑی ہے
رقص میں ہے پروانہ بھی
لَو جو لگائے شمع کھڑی ہے
لَو جو لگائے شمع کھڑی ہے
رقص میں ہے پروانہ بھی
اوّل شب وہ...

ہاتھ سے کس نے ساغر پٹکا
موسم کی بے کیفی پر
ہاتھ سے کس نے ساغر پٹکا
موسم کی بے کیفی پر

اِتنا برسا ٹوٹ کے بادل
ڈوب چلا مَے خانہ بھی
اِتنا برسا ٹوٹ کے بادل
اِتنا برسا ٹوٹ کے بادل
ڈوب چلا مَے خانہ بھی
اوّل شب وہ...

دورِ مسرت آرزوؔ اپنا
کتنا ولولہ آگیں تھا
دورِ مسرت آرزوؔ اپنا
کتنا ولولہ آگیں تھا

ہاتھ سے لب تک آتے آتے
چھوٹ گیا پیمانہ بھی
ہاتھ سے لب تک آتے آتے
ہاتھ سے لب تک آتے آتے
چھوٹ گیا پیمانہ بھی

اوّل شب وہ بزم کی رونق
شمع بھی تھی، پروانہ بھی
رات کے آخر ہوتے ہوتے
رات کے آخر ہوتے ہوتے
ختم تھا یہ افسانہ بھی
اوّل شب وہ...



Credits
Writer(s): Munni Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link