Andaz-e-Karam (from "Baharon Ki Manzil")

اندازِ کرم جب ایسا ہے
اندازِ کرم جب ایسا ہے
اندازِ عداوت کیا ہوگا

آغازِ محبت جب یہ ہے
آغازِ محبت جب یہ ہے
انجامِ محبت کیا ہوگا
اندازِ کرم جب ایسا ہے

دل دل سے ملے گا خاک وہاں
جہاں آنکھ ملانا مشکل ہے
اقرارِ وفا کیسے ہوگا
جب جان بچانا مشکل ہے

جب جان کا خطرہ لاحق ہو
جب جان کا خطرہ لاحق ہو
اظہارِ مسرت کیا ہوگا
اندازِ کرم جب ایسا ہے

جو اہلِ نظر ہیں، کرتے ہیں
کیا کیا خاطر مہمانوں کی

جو اہلِ نظر ہیں، کرتے ہیں
کیا کیا خاطر مہمانوں کی
جینے کی تمنا، موت کا غم
حالت دیکھو دیوانوں کی

اِس سے بڑھ کر، بندہ پرور
اِس سے بڑھ کر، بندہ پرور
اظہارِ شرافت کیا ہوگا
اندازِ کرم جب ایسا ہے

محفل میں تیری ہم کیا آئیں
یہ سمجھو، مقدر پھوٹ گئے
اب پیار کے نغمے کیا گائیں
لَے ٹوٹ گئی، سُر چھوٹ گئے

جو راز ابھی تک راز میں ہے
جو راز ابھی تک راز میں ہے
گر ہو گئی شہرت، کیا ہوگا
اندازِ کرم جب ایسا ہے
اندازِ عداوت کیا ہوگا

کیا ہوگا، کیا ہوگا، کیا ہوگا



Credits
Writer(s): Nashad, Tasleem Faazli
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link