Pyar

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
جانے کیسے بدل جاتے ہیں
جو تھے اپنے کبھی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
جانے کیسے بدل جاتے ہیں
جو تھے اپنے کبھی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں

زندگی میں بھی جس پہ بھروسہ کیا
ہر قدم پر مجھے اس نے دھوکا دیا
زندگی میں بھی جس پہ بھروسہ کیا
ہر قدم پر مجھے اس نے دھوکا دیا

ایسے جینے سے کیا فائدہ
ایسے جینے سے کیا فائدہ
کیا ہے یہ زندگی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں

اب تلک جتنے بندھن تھے سب توڑ دوں
جی یہ چاہے کہ سارا جہاں چھوڑ دوں
اب تلک جتنے بندھن تھے سب توڑ دوں
جی یہ چاہے کہ سارا جہاں چھوڑ دوں

میں نے سمجھا جنھیں ہم سفر
میں نے سمجھا جنھیں ہم سفر
بن گئے اجنبی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں

میں نے چاہا تھا کیا اور کیا ہو گیا
میرا محبوب مجھ سے خفا ہو گیا
سپنا دکھلا کے مجھ سے جدا ہو گیا
ایسا سوچا نہ تھا، حادثہ ہو گیا
مجھ پہ بیتی ہے جو آج دوہراؤں گا
ساری دنیا کو میں آج بتلاؤں گا

جو محبت کا انجام ہے
جو محبت کا انجام ہے
کاش سوچے کوئی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
جانے کیسے بدل جاتے ہیں
جو تھے اپنے کبھی

اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں
اب کسی سے کبھی پیار کرنا نہیں



Credits
Writer(s): Daagh, Mohammad Salim Khan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link