Shehr

شہر جب چھوڑ جاؤں گا
تمھیں میں یاد آؤں گا
میرے گیتوں کو گاؤ گے
مجھے تم مل نہ پاؤ گے

شہر جب چھوڑ جاؤں گا
تمھیں میں یاد آؤں گا
میرے گیتوں کو گاؤ گے
مجھے تم مل نہ پاؤ گے
شہر جب چھوڑ جاؤں گا

تمنا تھی میرے دل کی
تمھیں اپنا بناؤں گا
چرا کے ساری دنیا سے
تمھیں دل میں بساؤں گا

تمنا تھی میرے دل کی
تمھیں اپنا بناؤں گا
چرا کے ساری دنیا سے
تمھیں دل میں بساؤں گا
تمھیں اپنا بناؤں گا

مگر اب سوچتا ہوں یہ
کسے اپنا بناؤ گے
کسے دل میں بساؤں گے
مجھے تم مل نہ پاؤ گے

خطا یہ میری اپنی تھی
میں تم سے دل لگا بیٹھا
محبت کی کہانی میں
نہ جانے کیوں سنا بیٹھا

خطا یہ میری اپنی تھی
میں تم سے دل لگا بیٹھا
محبت کی کہانی میں
نہ جانے کیوں سنا بیٹھا
میں تم سے دل لگا بیٹھا

یہ حسرت ہی رہی میری
میرے دل میں کوئی رہتا
مگر نہ ہو سکا ایسا
مجھے اپنا کوئی کہتا
شہر جب چھوڑ جاؤں گا

زمانہ کب تلک سنتا
رہے گا اس کہانی کو
مٹا ڈالوں گا دل سے میں
تمھاری ہر نشانی کو

زمانہ کب تلک سنتا
رہے گا اس کہانی کو
مٹا ڈالوں گا دل سے میں
تمھاری ہر نشانی کو
تمھاری ہر نشانی کو

مجھے بس اتنا کہنا ہے
اگر اب بھی نہ آؤ گے
تڑپ کر جان دے دوں گا
مجھے تم مل نہ پاؤ گے

شہر جب چھوڑ جاؤں گا
تمھیں میں یاد آؤں گا
میرے گیتوں کو گاؤ گے
مجھے تم مل نہ پاؤ گے

شہر جب چھوڑ جاؤں گا
تمھیں میں یاد آؤں گا
میرے گیتوں کو گاؤ گے
مجھے تم مل نہ پاؤ گے



Credits
Writer(s): Daagh, Mohammad Salim Khan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link