Huzoor Dekhiye Zaroor Dekhiye (From "Gulfam")

حضور، دیکھیے، ضرور دیکھیے
شباب ہے نشے میں چور چور دیکھیے
حضور، دیکھیے، ضرور دیکھیے
شباب ہے نشے میں چور چور دیکھیے
حضور، دیکھیے...

نظر میں پیار کے خمار کی تھکن
تھکن کی مستیوں سے ٹوٹتا بدن
بدن کی ہر لچک میں ایک بانکپن

یہ بے خودی، یہ کیفیٔ سرور دیکھیے

حضور، دیکھیے، ضرور دیکھیے
شباب ہے نشے میں چور چور دیکھیے
حضور، دیکھیے...

ہیں دل میں کچھ عجیب سرسراہٹیں
لبوں پہ ناچتی ہیں مسکراہٹیں
یہ حسن اور حسن کی سجاوٹیں

قریب تر ہے زندگی، نہ دور دیکھیے

نہ دور دیکھیے، حضور، دیکھیے
شباب ہے نشے میں چور چور دیکھیے
حضور، دیکھیے...

کوئی ادا نہیں کسی ادا سے کم
نہ داد دے اگر کوئی تو ہے ستم
میرا جواب ہی نہیں، خدا قسم

قسم خدا کی آپ کو، ضرور دیکھیے

حضور، دیکھیے، ضرور دیکھیے
شباب ہے نشے میں چور چور دیکھیے
حضور، دیکھیے...



Credits
Writer(s): Rashid Attre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link