Kab Tak Raho Ge Akhir (From "Choti Begum")

کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟
کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟
ملنا پڑے گا تم کو اک دن ضرور ہم سے
ملنا پڑے گا تم کو اک دن ضرور ہم سے
کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟

نفرت میں بھی چھپی ہے
اک بے نشاں محبت، اک بے نشاں محبت
نفرت میں بھی چھپی ہے
اک بے نشاں محبت، اک بے نشاں محبت

تم اپنے دل کی باتیں پوچھو، حضور، ہم سے
تم اپنے دل کی باتیں پوچھو، حضور، ہم سے

کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟

دامن جھٹکنے والے
یہ بے رخی ہے کیسی، یہ بے رخی ہے کیسی؟
دامن جھٹکنے والے
یہ بے رخی ہے کیسی، یہ بے رخی ہے کیسی؟

کہہ دو اگر ہوا ہے کوئی قصور ہم سے
کہہ دو اگر ہوا ہے کوئی قصور ہم سے

کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟

ہم چھین لیں گے تم سے
یہ شانِ بے نیازی، یہ شانِ بے نیازی
ہم چھین لیں گے تم سے
یہ شانِ بے نیازی، یہ شانِ بے نیازی

تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے
تم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے

کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟
ملنا پڑے گا تم کو اک دن ضرور ہم سے
کب تک رہو گے آخر، اجی، یوں دور دور ہم سے؟



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Tasadduq Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link