Zindagi Ek Safar Hai (From "Zindagi Ek Safar Hai")

زندگی ایک سفر ہے جس میں
لوگ ملتے ہیں، بچھڑ جاتے ہیں
حادثے ایک ہی پل میں کیا کیا
جینے والوں پہ گزر جاتے ہیں
زندگی ایک سفر ہے...

راہ زن ایسے بھی کچھ ملتے ہیں بن کر راہبر
آستینوں میں چھپے ہوتے ہیں جن کے خنجر

لوگ ہوتے نہیں دل کے ویسے
جیسے چہروں سے نظر آتے ہیں

زندگی ایک سفر ہے...

آسماں اِن کا، زمیں اِن کی، زمانہ اِن کا
ساری دنیا میں نہیں پھر بھی ٹھکانہ اِن کا

آسمانوں کے یہ ٹوٹے تارے
یوں زمینوں پہ بکھر جاتے ہیں

زندگی ایک سفر ہے جس میں
لوگ ملتے ہیں، بچھڑ جاتے ہیں
حادثے ایک ہی پل میں کیا کیا
جینے والوں پہ گزر جاتے ہیں
زندگی ایک سفر ہے...



Credits
Writer(s): Jaikshan Shankar, Jaipuri Hasrat, Rajib Roychowdhury, Monotosh Degharia
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link