Muhabbat Ki Meraj (from "Nazar-e-Karam")

محبت کی معراج شاید یہی ہے

محبت کی معراج شاید یہی ہے
ہے آنکھوں میں آنسو، لبوں پہ ہنسی ہے

ہم اک جان ہو کے بھی دو جسم کیوں ہیں؟
محبت میں شاید ابھی کچھ کمی ہے

محبت کی معراج شاید یہی ہے

نہ آئی نظر مجھ کو جب تیری صورت
یقیناً وہ دن ہوگا روزِ قیامت

تیرے بن جہاں میں لگے جی تو کیسے
تُو ہی پہلی خواہش، تُو ہی آخری ہے

محبت کی معراج شاید یہی ہے

یہ آنسو نہیں، میری تقدیر ہے یہ
تیری بے گناہی کی تصویر ہے یہ

چھلک آیا آنکھوں سے پیغامِ الفت
ملا دے جو روحوں کو، یہ وہ لڑی ہے

محبت کی معراج شاید یہی ہے
ہے آنکھوں میں آنسو، لبوں پہ ہنسی ہے

ہم اک جان ہو کے بھی دو جسم کیوں ہیں؟
محبت میں شاید ابھی کچھ کمی ہے

محبت کی معراج شاید یہی ہے



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed, Tafoo
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link