Apni Sanson Men (From "Kabhi Alwidah Na Kehna")

اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی
اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی
تجھ سے ہی میں تجھی کو چرا لوں گی

اتنا چاہوں گی...
اتنا چاہوں گی، کوئی نہ چاہے
پیار تیرا عبادت بنا لوں گی

اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی

یہ درختوں پہ کرنوں کا پہرا
یہ سہانا سماں ٹھہرا ٹھہرا

ہو، یہ درختوں پہ کرنوں کا پہرا
یہ سہانا سماں ٹھہرا ٹھہرا
جھیل سے ہیں یہ گہرا سمندر
جھیل سے ہیں یہ گہرا سمندر
پیار میرا سمندر سے گہرا

دے کے سکھ اپنے سارے میں تجھ کو
دے کے سکھ اپنے سارے میں تجھ کو
تیرے ہر غم کو دل سے لگا لوں گی

اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی

میں ہوں نیّا، تُو میرا کنارہ
میں ہوں تیری، تُو میرا سہارا

ہو، میں ہوں نیّا، تُو میرا کنارا
میں ہوں تیری، تُو میرا سہارا
کوئی میرے سوا تجھ کو دیکھے
کوئی میرے سوا تجھ کو دیکھے
اب نہیں ہے یہ مجھ کو گوارا

پیاسی آنکھوں میں تجھ کو بسا کے
پیاسی آنکھوں میں تجھ کو بسا کے
پھر میں پلکوں کی چلمن گرا لوں گی

اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی

تُو مجھے جان سے بھی ہے پیارا
بھول جانا نہ مجھ کو خدا را

ہو، تُو مجھے جان سے بھی ہے پیارا
بھول جانا نہ مجھ کو خدا را
تجھ کو میرے لیے ہی خدا نے
تجھ کو میرے لیے ہی خدا نے
آسماں سے زمیں پر اتارا

بعد مرنے کے بھی جو نہ ٹوٹے
بعد مرنے کے بھی جو نہ ٹوٹے
ایسا ناتا میں تجھ سے بنا لوں گی

اپنی سانسوں میں تجھ کو رچا لوں گی



Credits
Writer(s): Saeed Gilani, Amjad Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link