Sau Baras Ki Zindagi Mein Ek Pal

سو برس کی زندگی میں ایک پل
سو برس کی زندگی میں ایک پل
تُو اگر کر لے کوئی اچھا عمل
تجھ کو دنیا میں ملے گا اُس کا پھل
تجھ کو دنیا میں ملے گا اُس کا پھل
آج جو کچھ بوئے گا، کاٹے گا کل

غم کو سینے سے لگانا سیکھ لے
غیر کو اپنا بنانا سیکھ لے
درد سہہ کر مسکرانا سیکھ لے

چھوڑ خود غرضی، وفا کی راہ چل
آج جو کچھ بوئے گا، کاٹے گا کل

ایک آدم کی سبھی اولاد ہیں
کچھ تو خوش ہیں اور کچھ ناشاد ہیں
جرم اُن کا کیا ہے جو برباد ہیں

تُو زمانے کے اصولوں کو بدل
تُو زمانے کے اصولوں کو بدل
آج جو کچھ بوئے گا، کاٹے گا کل

دوسروں کے واسطے زندہ رہو
جان بھی جائے تو ہنس کر جان دو
موت کے آگے بھی شرمندہ نہ ہو

تُو سدا انسانیت کی راہ چل
تُو سدا انسانیت کی راہ چل
آج جو کچھ بوئے گا، کاٹے گا کل

سو برس کی زندگی میں ایک پل
تُو اگر کر لے کوئی اچھا عمل
تجھ کو دنیا میں ملے گا اُس کا پھل
آج جو کچھ بوئے گا، کاٹے گا کل



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link