Zindagi Ke Safar Mein Akele They

زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم
آپ جیسا ہمیں مہرباں مل گیا
اپنی قسمت پہ ہم کو بڑا ناز ہے
ہم سفر مل گیا، کارواں مل گیا
زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

تم نے بخشی ہے ہم کو نئی زندگی
ورنہ دنیا میں کوئی ہمارا نہ تھا

تم نے بخشی ہے ہم کو نئی زندگی
ورنہ دنیا میں کوئی ہمارا نہ تھا
تھی اندھیروں میں بھٹکی ہوئی زندگی
اور جینے کا کوئی سہارا نہ تھا

تم اندھیروں میں بن کر ملے روشنی
جگمگاتا ہوا آشیاں مل گیا

زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

تم اگر اک اشارہ کرو گے ہمیں
چاند تارے بچھا دیں گے ہم راہ میں

تم اگر اک اشارہ کرو گے ہمیں
چاند تارے بچھا دیں گے ہم راہ میں
آزما کر ہمیں دیکھ لینا کبھی
جان دے دیں گے ہم آپ کی چاہ میں

اور کچھ اب خدا سے نہ مانگیں گے ہم
اور کچھ اب خدا سے نہ مانگیں گے ہم
مسکراتا ہوا گلستاں مل گیا

زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم
آپ جیسا ہمیں مہرباں مل گیا
اپنی قسمت پہ ہم کو بڑا ناز ہے
ہم سفر مل گیا، کارواں مل گیا

زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم
آپ جیسا ہمیں مہرباں مل گیا
زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link