Banhwaron Ki Tarah (from "Jawani Diwani")

بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو
بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو
لمحوں کی طرح ساتھی بدلو

جو ایک کا ہو کے رہتا ہے
وہ دیوانہ کہلاتا ہے

بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو

سب پیار محبت دھوکا ہے
بس ایک ہوا کا جھونکا ہے

سب پیار محبت دھوکا ہے
بس ایک ہوا کا جھونکا ہے
قسمیں ہیں ساتھ نبھانے کی
سب باتیں ہیں یہ دکھانے کی

جو پیار میں ٹھوکر کھاتا ہے
مَے خانے میں دل بہلاتا ہے

بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو

جس نے اِس دل کو تڑپایا
ہم آج اُسے تڑپائیں گے

جس نے اِس دل کو تڑپایا
ہم آج اُسے تڑپائیں گے
ہم پھول مسل کر پیروں سے
کانٹوں سے دل بہلائیں گے

اک وہ ہی نہیں ہے ہرجائی
یہ کام ہمیں بھی آتا ہے

بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو
لمحوں کی طرح ساتھی بدلو

جو ایک کا ہو کے رہتا ہے
وہ دیوانہ کہلاتا ہے

بھنوروں کی طرح کلیوں سے ملو



Credits
Writer(s): Nazir Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link