Duniya Ki Har Nigah (From "Naam Mera Badnam")

یہ رنگ روپ، یہ میرا سنگار کس کا ہے
نصیب ہوگا جو میرے وہ پیار کس کا ہے
کوئی بھی وقت ہو یہ بے قرار رہتا ہے
نہ جانے دل کو میرے انتظار کس کا ہے

دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
ہم اس مقام پر ہیں...
ہم اس مقام پر ہیں، جو بازار بھی تو ہو

دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ...

جی چاہتا ہے، تاج محل اک نیا بنے
جی چاہتا ہے، تاج محل اک نیا بنے

لیکن یہ عشق ریت کی دیوار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ...

عورت اگرچہ سیپ کا موتی بنی رہی
عورت اگرچہ سیپ کا موتی بنی رہی

لیکن وہ بے قصور گنہ گار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ...

کہہ دے کوئی اسے کہ چنا آپ نے جسے
کہہ دے کوئی اسے کہ چنا آپ نے جسے

وہ صرف جسم ہی نہیں، کردار بھی تو ہے
دنیا کی ہر نگاہ خریدار بھی تو ہے
ہم اس مقام پر ہیں، جو بازار بھی تو ہو
دنیا کی ہر نگاہ...



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link