Basti Ujar Dali (From "Naam Mera Badnam")

حادثے بن کے یہاں لوگ ملا کرتے ہیں
حادثے بن کے یہاں لوگ ملا کرتے ہیں
زخم دینے ہی کے سامان کیا کرتے ہیں

روز بن بن کے امیدوں کے محل گرتے ہیں
روز ہم موت کے سائے میں جیا کرتے ہیں
اپنی فطرت ہے دوستی کا بھرم رکھ لینا
جن کی فطرت میں ہو ڈسنا وہ ڈسا کرتے ہیں
وہ ڈسا کرتے ہیں
وہ ڈسا کرتے ہیں

ہوش و حواس لوٹے، بے درد، آ کے تُو نے
صبر و قرار چھینا صورت دکھا کے تُو نے
حیرت زدہ بنایا نظریں ملا کے تُو نے
برباد کر دیا دل دل میں سما کے تُو نے

بستی اجاڑ ڈالی بستی، بستی
بسا کے تُو نے، بسا کے تُو نے
بستی اجاڑ ڈالی، بستی، بستی
بسا کے تُو نے بسا کے تُو نے
بستی اجاڑ ڈالی...

جذبہ میری وفا کا پہلے سے کم نہیں ہے
تجھ سے مجھے شکایت، تیری قسم، نہیں ہے
تیرے ہی پاس اب کچھ عذرِ ستم نہیں ہے
پچھتا رہا ہے تُو ہی، مجھ کو تو غم نہیں ہے

اپنا ہی دل دکھایا مجھ کو، مجھ کو
ستا کے تُو نے، ستا کے تُو نے

بستی اجاڑ ڈالی بستی، بستی
بسا کے تُو نے، بسا کے تُو نے
بستی اجاڑ ڈالی...



Credits
Writer(s): Saeed Gilani, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link