Mardon Ke Hath Men (From "Beti")

مردوں کے ہاتھ میں ہے عورت تو اک کھلونا
مردوں کے ہاتھ میں ہے عورت تو اک کھلونا
سستی ہوئی ہے عزت، مہنگا ہوا ہے سونا
مردوں کے ہاتھ میں ہے عورت تو اک کھلونا

بازار میں بکی ہے
دیوار میں سجی ہے
بن کے چراغِ محفل
صدیوں سے جل رہی ہے
صدیوں سے جل رہی ہے

تقدیر جب یہی ہے، پلکوں کو کیا بھگونا
سستی ہوئی ہے عزت، مہنگا ہوا ہے سونا
مردوں کے ہاتھ میں ہے عورت تو اک کھلونا

راتوں کی ہے یہ رانی
دن کو ہے اک کہانی
ہے جرم اِس کا جوبن
الزام ہے جوانی
الزام ہے جوانی

اِس کو بنا کے اپنا بد نام تم نہ ہونا
سستی ہوئی ہے عزت، مہنگا ہوا ہے سونا
مردوں کے ہاتھ میں ہے عورت تو اک کھلونا



Credits
Writer(s): A. Hameed, M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link