Roti Kapra Aur Makan (From "Zaroorat")

سب کو ملے گا، میری جان
سب کو ملے گا، میری جان
روٹی، کپڑا اور مکان
روٹی، کپڑا اور مکان

ہم جوڑیں گے پیار کا رشتہ جہاں جہاں سے ٹوٹا ہے
سب کو واپس کرنا ہوگا، جس نے جو کچھ لوٹا ہے
یوں خوشیاں تقسیم کریں گے بھوکوں اور نزاروں میں
پھر نہ کسی مفلس کی بیٹی ناچے گی بازاروں میں

پورے ہوں گے سب ارمان
روٹی، کپڑا اور مکان
روٹی، کپڑا اور مکان

اونچے محل بنانے والے کیوں footpath پہ سوتے ہیں؟
کپڑا بننے والوں کے بچے کیوں ننگے ہوتے ہیں؟
ہم دنیا کو سکھلائیں گے نیا قرینہ جینے کا
سب سے اونچا رتبہ ہوگا محنت اور پسینے کا

مل کے رہیں گے سب انسان
مل کے رہیں گے سب انسان
روٹی، کپڑا اور مکان
روٹی، کپڑا اور مکان

سب کو ملے گا، میری جان
سب کو ملے گا، میری جان
روٹی، کپڑا اور مکان
روٹی، کپڑا اور مکان



Credits
Writer(s): A. Hameed, Saifuddin Saif
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link