Yeh Aarzoo Hai Wafa Ban Ke (From "Beti")

یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں
یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں
دھڑکتے دل کی صدا...
دھڑکتے دل کی صدا بن کے تیرے ساتھ رہوں
یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں

جو میری روح کو بخشی ہے تیری چاہت نے
جو میری روح کو بخشی ہے تیری چاہت نے

میں اَس خوشی کا صلہ بن کے تیرے ساتھ رہوں
دھڑکتے دل کی صدا بن کے تیرے ساتھ رہوں
یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں

ملوں بہار کی مانند ہر زمیں پہ تجھے
ملوں بہار کی مانند ہر زمیں پہ تجھے

ہر آسماں پہ گھٹا بن کے تیرے ساتھ رہوں
دھڑکتے دل کی صدا بن کے تیرے ساتھ رہوں
یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں

مِرے لبوں سے جسے موت بھی نہ چھین سکے
مِرے لبوں سے جسے موت بھی نہ چھین سکے

وہ زندگی کی دعا بن کے تیرے ساتھ رہوں
دھڑکتے دل کی صدا بن کے تیرے ساتھ رہوں
یہ آرزو ہے، وفا بن کے تیرے ساتھ رہوں



Credits
Writer(s): M. Ashraf, Tassilo Ippenberger
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link