Badsha Ishq Hai

بادشاہِ عشق ہیں اور حسن کے سائل ہیں ہم
بادشاہِ عشق ہیں اور حسن کے سائل ہیں ہم
آپ بھی کہہ دیں گے اک دن، پیار کے قابل ہیں ہم
آپ بھی کہہ دیں گے اک دن، پیار کے قابل ہیں ہم
بادشاہِ عشق ہیں...

کیا غرورِ حسن ہے، نظریں چراتے ہیں حسیں
پیار سے بچ جائے کوئی، یہ کبھی ممکن نہیں

دل کی حالت کو چھپانے کے مگر قائل ہیں ہم
بادشاہِ عشق ہیں...

زندگی ہوتی ہے روشن اک نگاہِ حسن سے
درد کی دولت عطا ہو جائے نگاہِ حسن سے

جو گلے ملتا ہے طوفانوں سے وہ ساحل ہیں ہم
بادشاہِ عشق ہیں اور حسن کے سائل ہیں ہم
آپ بھی کہہ دیں گے اک دن، پیار کے قابل ہیں ہم
بادشاہِ عشق ہیں...



Credits
Writer(s): M Ashraf, Masood Rana, Khwaja Parvez, Shabab Keranwi, Mala G
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link