Har Tamana Kanwal Ban (From "Bandhan")

ہر تمنا کنول بن گئی ہے
تم سے مل کے غزل بن گئی ہے

ہر تمنا کنول بن گئی ہے
تم سے مل کے غزل بن گئی ہے
زندگی بات ہی بات میں
زندگی بات ہی بات میں

کتنی خوشیاں مجھے دے گئی ہے
کتنی صدیاں جنم لے گئی ہے
دو گھڑی کی ملاقات میں
دو گھڑی کی ملاقات میں

تم ملی ہو تو ایسا لگا ہے
ہو، سجنی

تم ملی ہو تو ایسا لگا ہے
جیسے راہی کو مل جائے منزل
جیسے جھرنے کو مل جائے ساگر
جیسے کشتی کو مل جائے ساحل

تم سے پہلے عجب ہی سماں تھا

تم سے پہلے عجب ہی سماں تھا
راستے میں دھواں ہی دھواں تھا
دھوپ نکلی ہے برسات میں
دھوپ نکلی ہے برسات میں

دو گھڑی کی ملاقات میں
دو گھڑی کی ملاقات میں

تم ملے ہو تو ایسا لگا ہے
ہو، سجنا

تم ملے ہو تو ایسا لگا ہے
جیسے پربت پہ جھک آئے بادل (اے ہے)
جیسے ہاتھوں میں رچ جائے مہندی
جیسے پلکوں میں بس جائے کاجل

جیسے راہوں میں شہنائی گونجے

جیسے راہوں میں شہنائی گونجے
سمٹی بانہوں میں انگڑائی گونجے
گیت چھڑ جائیں جذبات میں
گیت چھڑ جائیں جذبات میں

ہر تمنا کنول بن گئی ہے
تم سے مل کے غزل بن گئی ہے
زندگی بات ہی بات میں
دو گھڑی کی ملاقات میں



Credits
Writer(s): M. Ashraf, Akhtar Yousaf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link