Yara Teri Aankhon Ne (From "Jabral")

یارا، تیری آنکھوں نے مارا
یارا، تیری آنکھوں نے مارا
آنکھ تجھ سے لڑی، ہے غضب کی گھڑی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا

یارا، تُو لگتا ہے پیارا
یارا، تُو لگتا ہے پیارا
جان جلنے لگی، میں پگھلنے لگی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا

ہو، یارا، تیری آنکھوں نے مارا
آنکھ تجھ سے لڑی، ہے غضب کی گھڑی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا
ہو، یارا...

تُو چاندنی کی کرن، خوشبوؤں کا تُو سایا
لگتا ہے جیسے تجھ کو خدا نے میرے لیے بنایا
پلکوں کی سیڑھی سے دل میں اتر کے تُو آیا
چاہت کے رنگوں سے تُو نے جیون یہ سجایا

ہو، یارا، جینا نہیں گوارا
یارا، جینا نہیں گوارا
تیرے بن زندگی سونی لگنے لگی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا

یارا، تُو لگتا ہے پیارا
جان جلنے لگی، میں پگھلنے لگی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا
ہو، یارا...

جس زاویے سے بھی دیکھوں لگے تُو سہانی
جھرنوں کی چنچل لہروں جیسی یہ کچنار جوانی
پڑھ لے میرے چہرے سے میرے دل کی کہانی
لکھ دی ہے تیرے نام پہ میں نے یہ زندگانی

ہو، یارا، سمجھ لے اشارا
یارا، سمجھ لے اشارا
تن تھرکنے لگا، من بہکنے لگا
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا

یارا، تُو لگتا ہے پیارا
جان جلنے لگی، میں پگھلنے لگی
پیار کا ہو گیا ہے دھماکا
ہو، یارا...



Credits
Writer(s): M. Arshad, M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link