Yaad Karogi (From "Jabral")

یاد کرو گی
یاد کرو گی

میں نہ ہوا، باتیں میری
جان جلائے گی تیری
فریاد کرو گی
یاد کرو گی

میں نہ ہوا، باتیں میری
جان جلائے گی تیری
فریاد کرو گی
یاد کرو گی

وقت تجھے اس موڑ پہ اک دن لائے گا
آنکھوں میں ہر گزرا پل لہرائے گا
گرو گی جب بانہوں میں، کون اٹھائے گا؟
روٹھو گی تو تم کو کون منائے گا؟

دل کو کن تدبیروں سے
یادوں کی زنجیروں سے
آزاد کرو گی؟
یاد کرو گی

مجھ سے بچھڑ کے تم بھی چین نہ پاؤ گی
یاد آؤں گا، جتنا مجھے بھلاؤ گی
کس کو اپنے دل کی بات سناؤ گی؟
مر نہ سکو گی، مرنا بھی گر چاہو گی

بکھرے گا ہر اک سپنا
رو رو کے جیون اپنا
برباد کرو گی
یاد کرو گی
یاد کرو گی

میں نہ ہوا، باتیں میری
جان جلائے گی تیری
فریاد کرو گی
یاد کرو گی



Credits
Writer(s): Saeed Gilani, M. Ashraf, M. Arshad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link