Humko Tumhare Sar Ki Qasam

ہم کو تمھارے سر کی قسم
ہم کو تمھارے سر کی قسم
پیار تمھیں کرتے ہیں ہم
ہو، گزری کل سے بڑھ کے، لیکن
آنے والی کل سے کم
ہم کو تمھارے سر کی قسم

ایک ہی اپنا ساحل ہے
ایک ہی اپنی منزل ہے
ایک ہی اپنا ساحل ہے
ایک ہی اپنی منزل ہے

ہم تم پیار کی راہوں میں
جی، ساتھ چلیں گے قدم قدم

ہم کو تمھارے سر کی قسم
پیار تمھیں کرتے ہیں ہم
ہو، گزری کل سے بڑھ کے، لیکن
آنے والی کل سے کم
ہم کو تمھارے سر کی قسم

کتنا ہے ہم کو تم پہ یقیں
بدلو کبھی ممکن ہی نہیں
کتنا ہے ہم کو تم پہ یقیں
بدلو کبھی ممکن ہی نہیں

تم سے ہے روشن نامِ وفا
جی، ناز ہے تم پر ہم کو، صنم

ہم کو تمھارے سر کی قسم
پیار تمھیں کرتے ہیں ہم
ہو، گزری کل سے بڑھ کے، لیکن
آنے والی کل سے کم
ہم کو تمھارے سر کی قسم

چاہت کی تقدیر ہو تم
خواب ہو تم، تعبیر ہو تم
چاہت کی تقدیر ہو تم
خواب ہو تم، تعبیر ہو تم

پل پل نام تمھارا ہی
جی، لیتے ہیں آتے جاتے دم

ہم کو تمھارے سر کی قسم
پیار تمھیں کرتے ہیں ہم
ہو، گزری کل سے بڑھ کے، لیکن
آنے والی کل سے کم
ہم کو تمھارے سر کی قسم



Credits
Writer(s): Nashad, Tanveer Naqvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link