Dono Taraf Hai Aaj Barabar

چلتی چاکی دیکھ کے دیا کبیرا روئے
دو پاٹن بیچان کے باقی بچا نہ کوئے

دونو طرف ہے آج برابر ٹھنی ہوئی
دونو طرف ہے آج برابر ٹھنی ہوئی
اور مجھ غریب جان کے اوپر بنی ہوئی
دونو طرف ہے آج برابر ٹھنی ہوئی

اِن کا کہا جو مانیں تو یہ روٹھ جائیں گے
اِن کو اگر منائیں تو یہ منہ پھلائیں گے
دل ہے میرا اِدھر تو میری جان ہے اِدھر
ہو، ہو، دل کو اگر سنبھالیں تو ہم جاں سے جائیں گے

دونو طرف ہے آج برابر ٹھنی ہوئی

کتنے حسین دونو ہیں، اہا، صورت تو دیکھیے
اور میرے دل میں اِن کی محبت تو دیکھیے
یہ چند آفتاب ہیں، یہ چند ماہتاب
دونو کے درمیاں میری حالت تو دیکھیے

دونو طرف ہے آج برابر ٹھنی ہوئی
اور مجھ غریب جان کے اوپر بنی ہوئی
دونو طرف ہے آج برابر...
رے گا ما پا، ٹھنی ہوئی، رے گا ما پا



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Himayat Ali Shair
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link