Hum Aap Ke Hain Janab

ہم آپ کے ہیں، جنابِ عالی
ہم آپ کے ہیں، جنابِ عالی
نہ ہم سے اِتنا حجاب کیجیے

ذرا ادب کا لحاظ رکھیے
ذرا ادب کا لحاظ رکھیے
نہ ہم سے ایسے خطاب کیجیے
ہم آپ کے ہیں...

ہمارا دل ہے، ہماری نظریں
مزاج کیوں گرم آپ کا ہے؟
ہمارا دل ہے، ہماری نظریں
مزاج کیوں گرم آپ کا ہے؟
ہمیں ہے گر آپ سے محبت
بتائیے، اِس میں حرج کیا ہے؟

حضور، کوئی قصور ہو تو
حضور، کوئی قصور ہو تو
ضرور ہم پر عتاب کیجیے

لبوں پہ آئے نہ حرفِ الفت
یہ لفظ بد نام ہو چکا ہے
لبوں پہ آئے نہ حرفِ الفت
یہ لفظ بد نام ہو چکا ہے
یہ ہے وہ طوفاں جو زندگی کے
یہ ہے وہ طوفاں جو زندگی کے
کئی سفینے ڈبو چکا ہے

نہ دیکھیے یوں غلط نظر سے
نہ دیکھیے یوں غلط نظر سے
نہ ہم پہ نازل عذاب کیجیے
ہم آپ کے ہیں...

نہ باز آئیں گے پیار سے ہم
نصیحتیں اپنے پاس رکھیے
نہ باز آئیں گے پیار سے ہم
نصیحتیں اپنے پاس رکھیے
ہماری راہیں جدا جدا ہیں
ہماری راہیں جدا جدا ہیں
نہ ہم سے ملنے کی آس رکھیے

ہائے، یہ دل لگی ہے کہ بے نیازی
یہ دل لگی ہے کہ بے نیازی
یہ فیصلہ تو، جناب، کیجیے

ذرا ادب کا لحاظ رکھیے
ذرا ادب کا لحاظ رکھیے
نہ ہم سے ایسے خطاب کیجیے
ہم آپ کے ہیں...



Credits
Writer(s): Nashad, Tanveer Naqvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link