Ik Baar Milo Hum Se (From "Bobby")

اک بار ملو ہم سے...

اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے...

ان پیار بھری آنکھوں میں ہم خوشیاں سجائیں
ان پیار بھری آنکھوں میں ہم خوشیاں سجائیں
جن راہوں سے تم گزرو وہاں پھول بچھائیں
جن راہوں سے تم گزرو وہاں پھول بچھائیں

دیوانے تمھیں ایسے نہ، سرکار، ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے...

لکھی ہے خوشی جو بھی نصیبوں میں ہمارے
لکھی ہے خوشی جو بھی نصیبوں میں ہمارے
ہم کرتے ہیں وہ، جانِ وفا، نام تمھارے
ہم کرتے ہیں وہ، جانِ وفا، نام تمھارے

تم جان بھی مانگو گے تو تیار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے
ہم جیسے کہاں تم کو طلب گار ملیں گے
اک بار ملو ہم سے...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, A Bobby
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link