Ek Sitam Aur Meri Jaan

اک ستم اور، مِری جاں، ابھی جاں باقی ہے
دل میں اب تک تری الفت کا نشاں باقی ہے
اک ستم اور، مِری جاں، ابھی جاں باقی ہے

جرمِ توہینِ محبت کی سزا دے مجھ کو
کچھ تو محرومئ الفت کا صلہ دے مجھ کو

جسم سے روح کا رشتہ نہیں ٹوٹا ہے ابھی
ہاتھ سے صبر کا دامن نہیں چھوٹا ہے ابھی

ابھی جلتے ہوئے خوابوں کا دھواں باقی ہے
اک ستم اور، مِری جاں، ابھی جاں باقی ہے

اپنی نفرت سے مِرے پیار کا دامن بھر دے
دلِ گستاخ کو محرومِ محبت کر دے

دیکھ ٹوٹا نہیں چاہت کا حسیں تاج محل
آ کہ بکھرے نہیں مہکی ہوئی یادوں کے کنول

ابھی تقدیر کے گلشن میں خزاں باقی ہے
اک ستم اور، مِری جاں، ابھی جاں باقی ہے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link