Hum Chale Iss Jahan

ہم چلے اس جہاں سے

ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے

انہیں دے دو خبر، مر چلے ہم مگر
لے چلے یاد ان کی یہاں سے

ہم چلے اس جہاں سے

یوں بھی ہوں گی محبت کی رسوائیاں
میرے مرنے پہ گونجیں گی شہنائیاں

یوں بھی ہوں گی محبت کی رسوائیاں
میرے مرنے پہ گونجیں گی شہنائیاں

روئے گی موت بھی بے کسی پہ میری
جب اٹھے گا جنازہ یہاں سے

ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے

اب جئیں تو جئیں، کس کی خاطر جئیں؟
زندگی کا زہر کس خوشی میں پئیں؟

جب بنا آشیاں، جب کھلا گلستاں
گر پڑیں بجلیاں آسماں سے

ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے

زندگی کا چھلکنے کو اب جام ہے
مرتے-مرتے بھی لب پہ تیرا نام ہے

زندگی کا چھلکنے کو اب جام ہے
مرتے-مرتے بھی لب پہ تیرا نام ہے

تو سلامت رہے، تا قیامت رہے
ہم اکیلے چلے ہیں یہاں سے

ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے

انہیں دے دو خبر، مر چلے ہم مگر
لے چلے یاد ان کی یہاں سے

ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link