Shikwa Na Kar Gila Na Kar

شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر
یہ دنیا ہے، پیارے، یہاں غم کے مارے تڑپتے رہے

شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر
یہ دنیا ہے، پیارے، یہاں غم کے مارے تڑپتے رہے
شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر

خزاں اس گلستاں میں آتی رہی ہے
ہوا سوکھے پتے اڑاتی رہی ہے
یہاں پھول کھل کے، بہاروں سے مل کے بچھڑتے رہے
شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر

یہاں تیرے اشکوں کی قیمت نہیں ہے
رحم کرنا دنیا کی عادت نہیں ہے
کسی نے نہ دیکھا، یہاں خوں کے آنسو ڈھلکتے رہے
شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر

یہاں کا ہے دستور خاموش رہنا
جو گزری ہے دل پہ کسی سے نہ کہنا
یہ دن کاٹ ہنس کے، یہاں لوگ بس کے اجڑتے رہے
شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر
یہ دنیا ہے، پیارے، یہاں غم کے مارے تڑپتے رہے
شکوہ نہ کر، گلہ نہ کر...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link