Pyasi Nigahon Main Tera Intezar Hai

آج بھی تُو نہ آیا
شام ڈھلتی رہی
دل سلگتا رہا
اور میں جلتی رہی

پیاسی نگاہوں میں تیرا انتظار ہے
پیاسی نگاہوں میں تیرا انتظار ہے
آ جا، تیری یاد میں دل بے قرار ہے
آ جا، تیری یاد میں دل بے قرار ہے

انتظار ہے
انتظار ہے
انتظار ہے

کیا تھی خبر، تُو میرا دل تڑپائے گا

کیا تھی خبر، تُو میرا دل تڑپائے گا
وعدے وفا کے سارے تُو بھول جائے گا
تُو نے تو کھائی تھی قسم
ہوں گے جدا کبھی نہ ہم

مجھ کو بھلانے والے، کیسا تیرا پیار ہے؟

پیاسی نگاہوں میں تیرا انتظار ہے
آ جا، تیری یاد میں دل بے قرار ہے

انتظار ہے
انتظار ہے
انتظار ہے

جب تک نہ دیکھوں تجھے چین نہیں پاؤں گی

جب تک نہ دیکھوں تجھے چین نہیں پاؤں گی
آ جا، تیرا پیار اپنی مانگ میں سجاؤں گی
تُو ہی سنگار ہے میرا
تُو ہی قرار ہے میرا

تیرے ہی دم سے میرے پیار کی بہار ہے

انتظار ہے
انتظار ہے
انتظار ہے

پلکوں میں کیسے اپنے آنسو چھپاؤں میں؟

پلکوں میں کیسے اپنے آنسو چھپاؤں میں؟
برہا کے غم میں کہیں مر ہی نہ جاؤں میں
آ کر مجھے قرار دے
اجڑی ہوں میں سنوار دے

تجھ سے بچھڑ کے میرا جینا دشوار ہے

پیاسی نگاہوں میں تیرا انتظار ہے
آ جا، تیری یاد میں دل بے قرار ہے
آ جا، تیری یاد میں دل بے قرار ہے

انتظار ہے
انتظار ہے
انتظار ہے



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link