Hamara Kya Hai Dil Agar Jafa Ki Chot

ہمارا کیا ہے، دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا
ہمارا کیا ہے، دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا
اُنھیں تو مل گیا سکوں، اُنھیں تو چین آ گیا
ہمارا کیا...

جب آگ کی لپیٹ میں تھا آشیاں
جب آگ کی لپیٹ میں تھا آشیاں
جلا رہیں تھیں شاخِ گل کو بجلیاں

خدا پہ چھوڑ باغباں چلا گیا

ہمارا کیا ہے، دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا
ہمارا کیا...

دلِ تباہ، تُو ہی کچھ بتا ہمیں
دلِ تباہ، تُو ہی کچھ بتا ہمیں
ملی ہے کس گناہ کی سزا ہمیں

چمن پہ کیوں خزاں کا رنگ چھا گیا؟

ہمارا کیا ہے، دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا
ہمارا کیا...

جواب کون دے ہماری بات کا
جواب کون دے ہماری بات کا
وہ پیار تھا کہ خواب ایک رات کا؟

چراغ تھا جسے کوئی بجھا گیا

ہمارا کیا ہے، دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا
ہمارا کیا...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link